کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ہاکس بے سینڈ ازپٹ کے مقام پر سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کے علاقے ہاکس بے سینڈ ازپٹ کے مقام پر سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس، لائف گارڈز اور ایدھی فائونڈیشن کے رضا کار موقع پر پہنچے اور نوجوان کی نعش سمندر سے ریسکیو کر لی گئی۔ایس ایچ او ماڑی پور چوہدری طفیل کے مطابق متوفی نوجوان کی شناخت 20 سالہ محمد اسماعیل ولد محمد فاروق کے نام سے کی گئی، متوفی نوجوان گارڈن کا رہائشی تھا اور دوستوں کے ہمراہ پکنک پر ہاکس بے سینڈ از پٹ کے مقام پر آیا ہوا تھا جہاں سمندر میں نہاتے ہوئے بلند لہروں کی نذر ہوگیا۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی نعش ورثا کے حوالے کر دی۔
ہاکس بے، سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق
Aug 19, 2024