سپیکر قومی اسمبلی کا بارشوں سے جانی ومالی نقصانات پر اظہار افسوس

اسلام آباد(خبرنگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اسپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے سعدار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمان اور پوری قوم مصیبت کے اس وقت میں متاثرین کے ساتھ ہیں متعلقہ حکام صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر متاثرین کو ریلیف کی فوری فراہمی اور جلد بحالی کو یقینی بنائیں اسپیکر کی بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جان بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...