کسٹمز نے کروڑوں مالیت کی ممنوعہ انجکشن کی اسمگلنگ ناکام بنادی

Aug 19, 2024

 کراچی(این این آئی)کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ ٹیم نے بلوچستان سے کراچی ممنوعہ بوسٹن انجکشن کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت موصولہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی کے لیے ممنوعہ بوسٹن انجکشن کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔کارروائی میں ممنوعہ بوسٹن انجکشن کی بڑی مقدار ضبط کر لی ہے، ڈپٹی کلکٹر محمد رضا نقوی کے مطابق اینٹی اسمگلنگ کی حب ریور روڈ پر موچکو چیک پوسٹ پر بس کے خفیہ خانہ سے 3250 ممنوعہ بوسٹن انجکشن برآمد کر لیے گے،جن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔حکام کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کرکے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا، ممنوعہ انجکشن گائے بھینسوں کو اضافی مقدار میں دودھ حاصل کرنے کے لئے لگایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں