آئی پی پیز کی گردن کاٹنا بھی چاہیں تو ٹیرف کنٹرول نہیں کرسکتے، علی پرویز ملک 

Aug 19, 2024

لاہور(این این آئی)وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے متعلق جس نے غلط پالیسی بنائی اسے کٹہرے میں لایا جائے۔ خساروں پر قابو نہیں پائیں گے تو عوام پر بوجھ ڈالنا پڑے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز نے کہا کہ آئی پی پیز کی گردن کاٹنا بھی چاہیں تو ٹیرف کنٹرول نہیں کرسکتے، کپیسٹی چارج دنیا میں کئی ممالک میں ہے، یہ پلانٹ اس وقت لگے جب 14،14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی۔انھوں نے کہا کہ 30 یا 40 فیملیز کو بدنام نہیں کرنا چاہیے، یہ لوگ مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے، تحفظ نہیں دیں گے تو کوئی پاور پلانٹ نہیں لگائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کیا تاجراور زمیندار کو ٹیکس نہیں دینا چاہیے، ہم ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔علی پرویز نے کہا کہ خساروں پر قابو نہیں پائیں گے تو عوام پر بوجھ ڈالنا پڑے گا، شہبازشریف اصلاحاتی ایجنڈے سے عوام کو آگاہ کریں گے۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ تنخواہ نہیں لے رہے، بہت جلد اچھی خبریں آنا شروع ہوجائیں گی۔

مزیدخبریں