بالاکوٹ: پہاڑ سرک کر دریائے کنہار میں گرنے سے 40 گھرانے خطرے سے دوچار

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) بالاکوٹ میں مہانڈری کے علاقے میں منور نالہ سے متاثرہ پہاڑ سرک سرک کر دریائے کنہار میں گرنے لگا، 40 سے زائد گھرانے براہ راست خطرے کی زد میں آگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دریائے کنہار میں نئی جھیل بننے کا خدشہ ہے جس سے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مہانڈری میں پہاڑ مسلسل سرک سرک کر دریائے کنہار میں گر رہا ہے جس سے دریا کے بہاؤ میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے جس کے نتیجے میں دریا اپنا رخ تبدیل کر سکتا ہے جبکہ نئی جھیل بننے کے خطرات بھی منڈلا رہے ہیں جس سے ان کی زندگیوں اور املاک کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ پہاڑ کے اوپر موجود بستی کے مکانوں میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں جس کے بعد علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن