اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر ظفربختاوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم 1965 اور 1971 کی جنگوں میں انڈونیشیا کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی اور ہمیشہ انڈونیشیا کی قیادت اور عوام کی شکر گزار رہے گی۔یہ بات انہوں نے انڈونیشیا کے 79ویں یوم آزادی کے سلسلے میں سفارتخانے میں انڈونیشیائی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ظفربختاوری نے مزید کہا کہ انڈونیشیا آسیان کی سب سے بڑی معیشت ہے اور دنیا کی 13ویں بڑی معیشت 2045 تک دنیا کی چوتھی بڑی معیشت ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پرواز کی بہت ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی اور دونوں اطراف کے سیاحتی امکانات کو کھولنے کے لیے۔انہوں نے دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی کی خواہش کرتے ہوئے تاجر برادری کی جانب سے چارج ڈی افیئرز کو دلی مبارکباد بھی دی۔
پاکستان اور انڈونیشیا مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں،ظفر بختاوری
Aug 19, 2024