اسلام اباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا نجی کالج کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانووکیشن میں شرکت میرے لئے باعث مسرت ہے تعلیم فرد پر کامیابیوں کے دروازے کھولتی ہے ہماری قوم کو سماجی اور معاشی چیلنجز درپیش ہیں بھرپور عزم سے درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے نوجوان نسل کسی بھی ملک کی تقدیر بدلنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے نوجوان تعلیم کو معاشرے کی بہتری کے لئے استعمال کریں تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں تعلیم اور ہنر آپ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے پڑھی لکھی نوجوان نسل قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے میری دعا ہے آپ کے علم اور کامیابیوں کا سفر جاری رہے تعلیم یافتہ اور روشن خیال افراد کے طور پر آپ نا صرف اپنے خاندان بلکہ قوم کی ترقی کیلئے بھی بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں سیکھنے اور خود کو بہتر بنانے کا سفر کبھی ختم نہیں ہوتا۔
تعلیم فرد پر کامیابیوں کے دروازے کھولتی ہے ،چیئرمین سینیٹ
Aug 19, 2024