نااہل ٹولے نے ہر شعبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا :بیرسٹرسیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ نااہل ٹولے نے ہر شعبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ۔ایک بیان میں  بیرسٹرسیف نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں کے انٹرنیٹ سست کرنے کے غیر آئینی اقدام سے عوام رل رہے ہیں، سلو انٹرنیٹ نے ای کامرس انڈسٹری کو اربوں کانقصان پہنچادیا، ملک میں سلو انٹرنیٹ نے ڈیجیٹل اور آئی ٹی سیکٹر کو تباہ کردیا، نااہل ٹولے نے ہر شعبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 ٹولے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر بھی پابندی لگائی ہے،ڈیجیٹل رائٹس اورانسانی حقوق کی تنظیمیں پاکستان میں سوشل میڈیا بندش ،سلو نیٹ پر آواز بلند کریں۔

ای پیپر دی نیشن