اسپین، سائبیریا، پرتگال میں جنگلات کی آگ بے قابو، ترکیہ میں بجھا دی گئی

Aug 19, 2024 | 14:06

ویب ڈیسک

اسپین، سائبیریا اور پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔

ترکیہ کے صوبے ازمیر اور بولو میں 3 دن تک جلنے والی 2 مقامات پر جنگلات کی بڑی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ترک حکام نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ درجۂ حرارت اور تیز ہواؤں کے باعث اگلے 2 دن تک شمالی اور مغربی ترکیہ میں جنگلات میں مزید آگ لگنے کا خطرہ ہے.ادھر اسپین، سائبیریا اور پرتگال میں جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے۔

اسپین میں پرتگال کی سرحد کے قریب لگی جنگلات کی آگ کے باعث قریبی علاقوں سے شہریوں کا انخلاء کرایا جا رہا ہے۔

جنوبی سائبیریا میں 30 سے زائد مقامات پر جنگلات میں لگی آگ کے باعث 7 ہزار ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہو گئی، جہاں ہنگامی صورتِ حال کا نفاذ کر دیا گیا ہے

مزیدخبریں