گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم پر دیامر تھور کے مقام پر گاڑی کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے 6 مزدور جاں بحق اور2 شدید زخمی ہو گئے۔دیامر پولیس کنٹرول روم کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا، جب ڈیم کے 8مزدور کام کے سلسلے میں مزدہ گاڑی میں سوار ہو کر جا رہے تھے، اس دوران گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 مزدور موقع پر ہی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی،لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کردیا گیا ۔