خیرپور:زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان بچوں سمیت کے 6 افراد جاں بحق

Aug 19, 2024 | 14:27

خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت کا واقعہ خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ کے گائوں ہیبت خان بروہی میں پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ زہریلا دودھ پینے سے جاں بحق افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں دلبر غلام اصغر، فہمیدہ گنج، بی بی سونیا اور دیگر شامل ہیں جبکہ 4 بچوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے، جن میں مریم حاجانی، منظور، محمد بخش شامل ہیں، 6 لاشیں علاقے میں پہنچے پر سوگ کا سماں اور گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ گائوں میں ہر آنکھ اشک بار تھی ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی تفتیش کی جارہی، زہریلا دودھ کہاں سے آیا۔ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ سول ہسپتا ل میں انتظامات اور ڈاکٹرز موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے ہمارے بچوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں