سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ آڈیو لیک کے خلاف رہے ہیں اور ان کی پرائیویٹ گفتگو سننے کا کسی کو حق نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ یہ 1500 کیسز چلا چکے ہیں اور مزید بھی کیس بنا دیں، یہ کوشش کر لیں مجھے بھی موقع ملے گا۔ اسمبلی توڑنے کے اقدام پر آرٹیکل 6 لگنے سے متعلق سوال پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 اگر چلانا چاہیں تو کوشش کر لیں، آرٹیکل 6 کیا ہے زندگی اور موت کی جنگ میں بھی یہاں ہوں۔عارف علوی نے مزیدکہا کہ میں ہمیشہ آڈیو لیک کے خلاف رہا ہوں، میری پرائیویٹ گفتگو سننے کا کسی کو حق نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق سوال پر سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ ان شا ءاللہ عمران خان جلد باہر آئیں گے۔
آڈیو لیک کے خلاف ہوں، میری پرائیویٹ گفتگو سننے کا کسی کو حق نہیں: عارف علوی
Aug 19, 2024 | 15:21