شیخ حسینہ واجد اوردیگرکیخلاف ایک اور مقدمہ درج

 بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد ، روڈ ٹرانسپورٹ اور پلوں کے سابق وزیر عبیدالقادر، سابق رکن اسمبلی شمیم عثمان، سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان سمیت 62 افراد کے خلاف نارائن گنج کے علاقے سدھیر گنج میں مچھلی کے تاجر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیاگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مقدمہ مقتول محمد ملون کی بیوہ شہناز بیگم کی طرف سے  سدھیر گنج تھانے میں درج کرایا گیا جس کے بعد سابق وزیر اعظم کے خلاف درج کرائے جانے والے مقدمات کی تعداد ایک درجن تک پہنچ گئی  ۔مقدمے میں دیگرنامزد ملزمان میں سابق رکن اسمبلی شمیم عثمان کا بیٹا آیون عثمان، ان کا بھتیجا ازمیری عثمان اور نارائن گنج میٹروپولیٹن عوامی لیگ کے آرگنائزنگ سیکرٹری شاہ نظام شامل ہیں۔مقدمے کے مندرجات کے مطابق 21 جولائی کو طلبہ کی تحریک میں خلل ڈالنے کے لیے عوامی لیگ اور اس سے منسلک تنظیموں کے رہنماں اور کارکنوں نے آتشیں اسلحے، کاک ٹیلز اور لاٹھیوں سے مسلح ہو کر ڈھاکہ چٹاگانگ ہائی وے پر رکاوٹیں کھڑی کیں اور لوگوں کو خوفزدہ کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کے وزیر داخلہ اسد الزماں نے مبینہ طور پر دیگر ملزمان کو احتجاجی مظاہرے کے شرکا پر فائرنگ کا حکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن