بجلی کی قیمتیں ایک دو مہینے کے لئے نہیں مستقل کم ہونی چاہیں:بیرسٹر گوہر

Aug 19, 2024 | 17:19

ویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کو ناکافی قرار دے دیا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قمیت سب کے لئے کم ہونی چاہیے.بجلی کی قیمتیں ایک دو مہینے کے لئے نہیں مستقل کم ہونی چاہیں.ان سے بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہورہیں ترقیاتی فنڈز سے نکال کر ریلیف دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رؤف حسن پڑھے لکھے آدمی ہیں آرٹیکل لکھتے رہے ہیں.صحافیوں کا صحافیوں سے رابطہ رہتا ہے، رؤف حسن نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے.پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی. امیدوار زیادہ سے زیادہ تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے چار حلقوں کے کیسز کا فیصلہ کیا تھا، بدقسمتی سے ہمارے تحفظات کو نہیں سنا گیا، ہمارے درست ووٹوں کو مسترد کیا گیا، این اے 79 میں پہلے کوئی دوبارہ گنتی کی درخواست نہیں آئی، امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات سنے گا۔

مزیدخبریں