پی آئی اے کا سعودی عرب کے لئے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ پی آئی اے نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے کرایوں میں 30 یفصد کمی کا اعلان کیا ہے.کراچی سے جدہ اور مدینہ جانے کے لیے یکطرفہ کرایہ 56 ہزار بشمول ٹیکس کردیا گیا ہے۔کراچی سے جدہ اور مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 88 ہزار بشمول ٹیکس کردیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری رکائے جاسکیں گے. رعایتی کرائے پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جاسکے گا۔

ای پیپر دی نیشن