کراچی : منکی پاکس کے خطرے کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والی تمام ایئرلائنز کو نئی ہدایت جاری کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق منکی پاکس وائرس کی روک تھام کے لئے سول ایوی ایشن نے بیرون ملک سےآنے والی تمام ایئرلائنز کو نئی ہدایت جاری کردیں۔جس میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز تمام مسافروں کوفیس ماسک فراہم کریں جبکہ عالمی ایئرلائنز،گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس دینےوالی کمپنیز عملہ فیس ماسک لازمی پہنیں۔سی اے اے نے ایئرپورٹس عملے اور مسافروں کو ہینڈسینیٹائز استعمال کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے سامان کو بھی ڈس انفیکٹ کیا جائے۔منکی پاکس علامات والے مسافروں کوبارڈرہیلتھ سروسزکی ہدایت کےتحت آئیسولیٹ کیا جائے۔
دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ پربیرون ملک سےآنیوالےمسافروں کی طبی جانچ جاری ہے ، 22 سے زائد پروازوں کے مسافروں کی اسکریننگ اور طبی جانچ کی گئی۔فوکل پرسن محکمہ صحت ڈاکٹرظفر مہدی نے کہا کہ کسی مسافر میں وائرس کی علامات سامنے نہیں آئیں/ 20سے زائد ڈاکٹر ،پیرا میڈیکل عملہ فرائض انجام دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پرمشتبہ مسافرکی جانچ کیلئے علیحدہ روم بھی بنائے گئے ہیں، محکمہ صحت سندھ کی ٹیمیں 24گھنٹے فرائض انجام دے رہی ہیں۔