انٹربینک :ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ 

Aug 19, 2024 | 17:54

ویب ڈیسک

کاروباری ہفتے کے پہلے روزانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 60 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 44 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 19 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 75 پیسے رہی۔عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 21 پیسے رہی، کویتی دینار کی 911 روپے 35 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی۔


 

مزیدخبریں