اسلام آباد : آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس کے اگست تک کے کیلنڈر میں پاکستان کا ایجنڈہ شامل نہیں۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اگست تک کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 28 اگست کو شیڈول ہے .جس میں پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں۔
28 اگست کو ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں گنی بساؤ کا ایجنڈہ شامل ہے، تاہم آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ گنی بساؤ کے چھٹے جائزہ کی منظوری دے گا۔پاکستان رواں ماہ نئے قرض پروگرام کی منظوری کیلئے پر امید ہے، وفاقی وزیر خزانہ بھی رواں ماہ ہی نئے پروگرام کی منظوری کی امید کا اظہار کر چکے ہیں، تاہم ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شیڈول سے ہٹ کر بھی ایجنڈہ شامل ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 12 جولائی کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، پاکستان کو نئے پروگرام کے تحت آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر ملیں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نیا قرض پروگرام 37 ماہ کے عرصہ پر محیط ہوگا۔