پاکستان کو چاروں طرف سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی:مشیر قانون و انصاف

Aug 19, 2024 | 18:32

ویب ڈیسک

مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ ہم معیشت کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

 مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا نقصان برداشت نہیں کریں گے. آپ یقین دہانی کرائیں پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بہت پیار سے کہہ کر دیکھ لیا، بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد دشمنوں سے ملکر پروپیگنڈا کیا گیا. مہم کا سلسلہ 2022 سے شروع ہوا، رؤف حسن کہاں کے صحافی ہیں؟عقیل ملک نے کہا کہ رؤف حسن پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، پہلے نیب، نیازی گٹھ جوڑ تھا اب فیض نیازی گٹھ جوڑ ہے۔مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان کے خلاف قرارداد پاس کرائی گئی.یہ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھا گیا پاکستان کو پیسے نہ دیئے جائیں، منظم طریقے سے پاکستان کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے کہا کہ پاکستان کو چاروں طرف سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی. ملک کے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا گیا۔

مزیدخبریں