پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش,5 خوارج جہنم واصل: آئی ایس پی آر

Aug 19, 2024 | 22:51

ویب ڈیسک

خوارجیوں کے ایک گروپ کی پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 5 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات خوارجیوں کا ایک گروہ ضلع باجوڑ میں دراندازی کرتا دیکھا  گیا۔سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی. سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کی بدولت فتنہ الخوارج کے 5 خارجی جہنم واصل ہو گئے جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خوارجیوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے.شہدا میں نائیک عنایت خان، لانس عمر حیات اور سپاہی وقار خان شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت کو موثر بارڈر مینجمنٹ کے لیے کہہ چکا ہے. افغان عبوری حکومت خارجیوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ توقع ہے افغان عبوری حکومت اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت کو مؤثر بارڈر مینجمنٹ کیلئے کہہ چکا ہے. افغان عبوری حکومت خارجیوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت خارجیوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے. توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرے گی۔

مزیدخبریں