عراق کے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عراق کے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان نے جی ایچ کیو میں جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔جنرل ساحر شمشاد مرزا اور عراقی سیکرٹری دفاع کا باہمی دلچسپی کے امور بشمول ابھرتی ہوئی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ سلامتی و دفاعی تعلقات میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔مہمان شخصیت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا.دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔عراقی سیکرٹری دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ رانہ مہارت کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق عراقی سیکرٹری دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔