اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے تین جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
صدر مملکت نے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا. انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں. پوری قوم ان کی احسان مند رہے گی. سکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے. پوری قوم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔آصف علی زرداری نے شہداء کے لئے بلندی درجات اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا۔