صدرآصف زرداری بھی مولانا فضل الرحمٰن کو نہ مناسکے، جے یوآئی نے حکومتی بینچوں پربیٹھنے سے انکارکردیا ہے

چینی وزیراعظم کے اعزازمیں دئیے گئے عشائیہ کے بعد صدرزرداری نے جے یو آئی کی امیرمولانا فضل الرحمان کوروک لیا اوردوگھنٹے ملاقات کی،اس دوران صدر مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں واپسی کے لئے قائل کرتے رہے اور اعظم سواتی کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کی پیشکش بھی کی، ،ذرائع کے مطابق فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی کا اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ فی الحال برقرارہے، اورکوئی بھی حتمی فیصلہ جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا،اس سے قبل جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی ملاقات کی ہے ، تقریباً تیس منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات میں وزیر داخلہ نے ان کو ایک بار پھر حکومتی اتحاد میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دی۔جسے مولانا فضل الرحمان نے مستردکردیا ۔ دوسری طرف اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی نے مولانا فضل الرحمن اورایم کیوایم کے رہنما سینیٹربابرغوری نے سینیٹرغفور حیدری سے ملاقات کی اورملکی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن