سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کی جانب سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھجوائے گئے خط میں انکی توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی گئی ہے کہ گورنر سلمان تاثیر پانچ سے آٹھ دسمبر تک صدر مملکت کو مطلع کئے بیرون ملک گئے تھے اور انکا یہ فعل آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ انکا کہنا تھا کہ گورنر کی چھٹی اور غیر حاضری کے دوران سپیکر قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیتا ہے ۔ رانا اقبال نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سول ای ایشن اور ایف۔آئی۔اے کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب نے سری لنکن ائر لائنز کے ذریعے سری لنکا کا سفر کیا جو آئین کے آرٹیکل چار پانچ اور ایک سو چار کی کھلی خلاف روزی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گورنر پنجاب کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ تک تحت کاروائی کی جائے ۔