ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں دوکروڑ چوہتر لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوگیا مجموعی ذخائر سولہ ارب اکتالیس کروڑ ستترلاکھ ڈالرتک پہنچ گئے ۔

سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گیارہ دسمبر تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر سولہ ارب انتالیس کروڑتین لاکھ ڈالرکی سطح سے بڑھ کر سولہ ارب اکتالیس کروڑ ستترلاکھ ڈالر ہوگئے ۔ سٹیٹ بینک کے ڈپازٹس میں ایک ہفتے کے دوران چار کروڑ ڈالر کا اضافہ جب کہ کمرشل بینکوں کے ڈالرز ریزو میں ایک کروڑچھبیس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گیارہ دسمبرتک سٹیٹ بینک کے پاس بارہ ارب انہترکروڑ تیس لاکھ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس تین ارب بہترکروڑ سینتالیس لاکھ ڈالر رہ گئے۔

ای پیپر دی نیشن