وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کو ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں کئی ممالک سےبات چیت بھی جاری ہیں۔

ایوان وزیراعلیٰ میں ٹرانسپورٹ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بارے میں ہونے والے ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ صوبے میں معیاری ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جنوبی کوریا، چین اور دیگر ممالک سے بات چیت جاری ہے۔ شہروں میں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں بہتربنانے کے ساتھ ساتھ پارکنگ پلازے بھی بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہورکے علاقے لبرٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ پارک اینڈ رائیڈ پلازہ کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ مزید بارہ پلازے بھی بنیں گے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہورمیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے ترکی کے ساتھ مختلف نوعیت کے معاہدے کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پرچیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ خوآجہ احمد حسان نے ٹرانسپورٹ جبکہ مینجنگ ڈائریکڑسالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے اپنے اداروں میں جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن