28واں گورنرز گالف کپ میجر اسد ضیاءنے جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) 28واں گورنرز کپ امیچور گالف ٹورنامنٹ 2011ءگوجرانوالہ گالف کلب کے میجر اسد ضیاءنے جیت لیا۔ تین روز ایونٹ کی نیٹ کیٹگری میں میجر اسد ضیاءنے مجموعی طور پر 213 نیٹ سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جم خان کے محسن انور 216 نیٹ سکور کے ساتھ دوسرے جبکہ ڈاکٹر حیدر ملہی 218 نیٹ سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ امیچور گراس ایونٹ میں رائل پام کے محمد رحمان نے پہلی، جم خانہ کے سلمان جہانگیر نے دوسری جبکہ راولپنڈی کے احمد ظفر حیات نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ویٹرنز نیٹ کیٹگری میں بریگیڈئر (ر) فیاض غنی نے پہلی، سردار محمد اسلم نے دوسری، بریگیڈئر (ر) محمد عارف خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گراس میں جاوید احمد پہلے، جاوید اے ضیاءدوسرے جبکہ میجر (ر) یو ڈی نجمی تیسرے نمبر پر رہے۔ سینئرز نیٹ کلاس میں کرنل (ر) ہمایوں راشد نے پہلی گراس میں جاوید اے خان پہلے، لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد شفیع دوسرے جبکہ عمران احمد تیسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کا نیٹ ایونٹ نوزی زمان نے اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ تھے جنہوں نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے۔

ای پیپر دی نیشن