میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پر دو سال پہلے فالج کا حملہ ہوا تھا جس کے علاج کے لیے وہ کئی مرتبہ چین بھی گئے۔ سترسالہ کِم جونگ اِل کی خراب صحت کے بارے میں کئی سالوں سے افواہیں پھیلتی رہیںتاہم وہ علالت کے باعث سوموار کے روز انتقال کرگئے۔کم جونگ اِل انیس سو چورانوے میں اپنے والد کِم اِل سونگ کے انتقال کے بعد شمالی کوریا کے رہنما بنے تھے۔امریکی افواج کے خلاف لڑائی میں خاصی کامیابی حاصل کرنے والے کم ال جونگ کو ایک زیرک شخص کے طور پرجانا جاتاتھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم ال جونگ کے بیٹے جونگ ان ان کے جانشین ہوں گے۔