ایبٹ آباد کمیشن، شیخ رشید کا بیان ریکارڈ، جبکہ امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے تحریری بیان جمع کرادیا ہے۔

ایبٹ آباد میں اسا مہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کا اجلاس جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے دو مئی کے آپریشن سے متعلق میڈیا پر اپنے بیانات کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرایا۔ ذرائع کے مطابق کمیشن نے شیخ رشید کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ کمیشن نے امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کو بھی طلب کیا تھا تاہم انہوں نے اپنا تحریری بیان جمع کرادیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حسین حقانی کل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے کمیشن کے سامنے ڈیڑھ گھنٹے کا بیان ریکارڈ کرایا اور تمام ثبوت پیش کیے ہیں۔ ایک شخص کو راتوںو رات چارسو ویزے جاری کرنے کا اختیار دے دیا گیا اور یہ ویزے ملک دشمن عناصر کو جاری کیے گئے جن میں ریمنڈ ڈیوس بھی شامل ہے۔ شیخ رشید نے ایبٹ آباد واقعہ کا ذمہ دار حسین حقانی کو قراردیا۔

ای پیپر دی نیشن