صدر اورآرمی چیف کی گفتگو ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس گفتگو کے بارے میں اعلامیہ جاری کردیا ہے

Dec 19, 2011 | 18:31

سفیر یاؤ جنگ
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ رابطہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی ملاقات کے دوران ہوا۔
یہ گفتگوسولہ دسمبرکی رات وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ملاقات کے دوران ہوئی۔
ملاقات کے دوران صدر کا وزیراعظم کو اتفاقیہ ٹیلی فون آیا۔
وزیراعظم نے صدر کو بتایا کہ وہ آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔
صدر زرداری نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ اُن کی نیک خواہشات آرمی چیف تک پہنچائیں۔
آرمی چیف نے اسی دوران صدر سے گفتگو کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔
صدر اورآرمی چیف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی مگر صرف ایک منٹ۔
اس گفتگومیں صدر کی خیریت دریافت کرنے کے علاوہ کوئی اورموضوع زیر بحث نہیں آیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ بہتر گھنٹوں کے درمیان اس گفتگو کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں کا اس بات چیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کے حوالے سے جامع پریس ریلیز پہلے ہی جاری کردی گئی ہے۔
مزیدخبریں