ہالی ووڈ فلم شرلاک ہومزپارٹ ٹو آگیم آف شیڈوز ایک ہفتے میں پانچ کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی۔

جاسوسی اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ شرلاک ہومز کے دوسرے حصے آگیم آف شیڈوز نے بھی باکس آفس پرکامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے ہیں۔ فلم نے ایک ہفتے کے دوران امریکہ اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں پانچ کروڑ سینتالیس لاکھ ڈالر کا ریکارڈ بزنس کیا ہے۔ فلم کےمزکزی کرداروں میں رابرٹ ڈونی جونیئر، جوڈ لاء، نومی ریپیس اور جیرڈ ہیرس شامل ہیں۔ مداح آ گیم آف شیڈوز کو پہلے حصے زیادہ دلچسپ قرار دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن