الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دوہری شہریت کے حامل امیدواروں کوانتخابات میں حصہ لینے پرپابندی عائد کردی

Dec 19, 2011 | 21:54

سفیر یاؤ جنگ
الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے امیدوار انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے پرعملدرآمد کرانے کے لیے تمام ریٹرننگ افسران کوکاغذات نامزدگی جمع کرتے وقت امیدواروں سے دوہری شہریت نہ رکھنے کا بیان حلفی لینے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کا اطلاق چارجنوری دوہزار بارہ سے پشاورمیں ہونے والے سینٹ الیکشن سے ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق عوامی نمائندگی ایکٹ انیس سوچھترمیں بھی دوہری شہریت رکھنے والوں پرالیکشن لڑنے کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
مزیدخبریں