ڈھاکہ ٹیسٹ کےتیسرے روزپاکستان نے توفیق عمرکی شاندارسنچری کی بدولت تین وکٹوں پردوسو بانوے رنز بنالئے۔

Dec 19, 2011 | 22:05

سفیر یاؤ جنگ
میرپور کےشیربنگلہ سٹیڈیم میں پاکستان نےتیسرےروز ستاسی رنزایک کھلاڑی آؤٹ پرکھیل کا آغاز کیا تو توفیق عمر چوالیس جبکہ اظہر علی چھبیس رنز کیساتھ وکٹ پر موجود تھے،
دھند کے باعث کھیل تاخیرسے شروع ہوا۔ تیسرےدن کےکھیل کی خاص بات اوپنرتوفیق عمر کی ٹیسٹ کرکٹ میں ساتویں شاندارسنچری تھی وہ ایک سو تیس رنز بناکرناظم الحسین کا شکاربنے، توفیق عمر نےاظہرعلی کیساتھ ملکردوسری وکٹ کی شراکت میں ایک سوستائیس اوریونس خان کیساتھ ملکرتیسری وکٹ پرپچانوے رنزبنائے۔ اظہرعلی ستاون رنز بناکر شکیب الحسن کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سےیونس خان اڑتالیس اور کپتان مصباح الحق چھبیس رنزبناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ناظم الحسین نے دو اور شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنےکیلئےابھی مزید چھیالیس رنز کےخسارےکا سامنا ہے۔
مزیدخبریں