دوحہ (اے ایف پی) قطر نے افغان تنازع کے حل میں طالبان کی شمولیت ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان تنازع کے کسی بھی حل کافیصلہ افغانیوں کو کرنا ہو گا۔ اتوار کو دوحہ میں طالبان کے دفترکے قیام کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کے ردعمل میں قطری وزیراعظم حمد بن جاسم الثانی نے واضح کیا کہ افغانستان کے تنازع کے حل میں طالبان کی شرکت ضروری ہے۔ صوبہ خوست میں پولیس پک اپ پر دو دستی بم پھینکے گئے جس سے دو پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے، حملہ آور فرار ہوگیا۔ پولیس نے 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔دریں اثناء نیٹو کے آپریشن میں خاتون کی ہلاکت پر افغان قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اتحادیوں کی مذمت کی گئی اور شرکاءنے مطالبہ کیا معافی مانگی جائے، ایساف کمانڈر نے کہا ایسا نہیں کرینگے۔