لاہور (پ ر) پاکستان امریکن ڈیموکریٹک فورم (پی اے ڈی ایف) اور شعبہ علوم ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے حمید نظامی ہال میں ایک بین الاقوامی سیمینار ”جنوبی مشرقی ایشیاءکے ذرائغ ابلاغ اور امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی“ کے عنوان سے ایک بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے امریکہ کی چھ مرتبہ منتخب کانگرس خاتون سندیا مکینی‘ بین الاقوامی انسانی حقوق کی علمبردار سارہ فلانڈر‘ ڈاکٹر احسن اختر ناز‘ راجہ اسد علی خاں‘ بریگیڈئر (ر) ریاض طور‘ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ڈاکٹر بشریٰ ایچ رحمٰن نے خطاب کیا۔ سیمینار سے پی اے ڈی ایف کے چیئرمین ڈاکٹر آغا خالد سعید کی تقریر بھی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پڑھ کر سنائی۔ مقررین نے کہا پاکستانی میڈیا ڈاکٹر عافیہ کیس میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ سیمینار کے پینل نے مزید کہا کہ جنرل مشرف دور کے وزیر خارجہ خورشید قصوری نے اعتراف کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے سپرد کرنا ایک بہت بڑی غلطی تھی۔ مقررین نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ صدر اوبامہ کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے سلسلے میں خط لکھیں اور پاکستانی سفیر شیری رحمٰن کو ہدایت کریں کہ وہ پاکستانی سفارت خانے میں پریس کانفرنس کر کے عافیہ صدیقی کے کیس کے ازسرنو جائزے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں انصاف دلائیں۔ مقررین نے امریکہ میں مقیم پاکستانی تنظیموں کو امریکہ کے بڑے شہروں اور خاص طور پر وائٹ ہا¶س کے باہر ہفتہ وار احتجاج کی اپیل کی۔
”پاکستانی میڈیا ڈاکٹر عافیہ کیس میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے“
Dec 19, 2012