گلگت (نوائے وقت نیوز+ثناءنےوز) گلگت میں مختلف واقعات کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونیوالوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصےلات کےمطابق گلگت مےں وےٹرنری ہسپتال کے قرےب گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اچانک اےک شخص پر فائرنگ کر دی جس کے نتےجہ مےں وہ دم توڑ گےا، علاوہ ازےں رےوروےو روڈ پر بھی اےک شہری کو فائرنگ کر کے جاں بحق کر دےا گےا۔ادھر 12دسمبر کو طلبہ گروپوں مےں فائرنگ سے زخمی ہونےوالا شخص بھی دم توڑ گےا ہے۔ علاوہ ازیں گلگت میں چیف کورٹ کے قریب مسافر پک اپ پر بھی نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی ہے جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ شہر میں فائرنگ کے بعد کشیدگی کی صورتحال دیکھنے میں آئی۔ کاروباری و تجارتی مراکز اور سکول و کالج بند کردئیے گئے۔ گلگت میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق گلگت کے کشیدہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا۔ موٹر سائیکل پر پابندی عائد کی گئی اور شاہراہ قراقرم گلگت راولپنڈی سیکشن پر ٹریفک معطل کردی گئی۔
گلگت: فائرنگ سے 3 شہری ہلاک 4 زخمی‘ علاقے میں کشیدگی موٹر سائیکل پر پابندی عائد
Dec 19, 2012