امام کعبہ الشیخ عبداللہ السبیل کی وفات

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امام کعبہ الشیخ عبداللہ السبیل کی وفات عالمی سانحہ ہے۔ خلا پورا نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مذہبی‘ سیاسی اور سماجی رہنماوں نے گہرے دکھ درد کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ مسجد الحرام کے مدرس مولانا محمد مکی حجازی‘ ڈاکٹر احمد علی سراج‘ جامعہ اشرفیہ کے مہتمم محمد عبید اللہ ‘ مجیب الرحمن انقلابی ‘ مولانا محمد الیاس کھمن ‘ حافظ فضل الرحیم اشرفی‘ حافظ اسعد عبید‘ پروفیسر ڈاکٹر خالق داد ملک چیئرمین شعبہ عربی پنجاب یونیورسٹی‘ کنوینئر تحریک دعوت توحید پاکستان میاں محمد جمیل‘ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے پروفیسر حافظ عبدالستار حامد‘ مولانا محمد نعیم بٹ‘ بابر فاروق رحیمی ایڈووکیٹ‘ ڈاکٹر ریاض الرحمٰن یزدانی‘ حافظ شعیب الرحمٰن‘ عمر ممتاز اعوان اور حافظ محمد یعقوب شاہ نے اظہار تعزیت کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن