لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعة الدعوة پاکستان کے ترجمان محمد یحییٰ مجاہد نے کراچی اور پشاور میں پولیو ٹیموں پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین دہشت گردی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں مسلسل پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ پولیو ٹیموں پر فائرنگ بھی بیرونی قوتوں کی انہی سازشوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی قوتوں کے ایجنٹ وطن عزیز پاکستان میں دندناتے پھر رہے ہیں کسی کا جان و مال محفوظ نہیں ہے اور حکمران لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔