اغوا کئے گئے ای ڈی او ڈیرہ اسماعیل خان گھر واپس پہنچ گئے

Dec 19, 2012

ڈیرہ اسماعیل خان (ثناءنیوز)چند روز قبل اغوا کئے گئے ای ڈی او ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر عاشق سلیم گھر واپس پہنچ گئے۔ اغوا کار ڈاکٹر عاشق سلیم ، ٹیکنیشن عطاءاللہ اور ڈرائیور جاوید کو بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقہ میں چھوڑ گئے جس کے بعد تینوں مغوی گھر پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ تینوں افراد کو پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جاتے ہوئے چند روز قبل اغوا کر لیا گیا تھا۔وہ پشاور میں سرکاری کام نبٹانے کے بعد واپس ڈیرہ اسماعیل خان جا رہے تھے۔ مغوی ای ڈی او ڈاکٹر عاشق سلیم اور دیگر اہلکاروں کو اغوا کار رات گئے بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے میں چھوڑ گئے جہاں مقامی لوگوں کے تعاون سے تمام افراد بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

ی
مزیدخبریں