27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے لاہور سے سپیشل ٹرین کے ذریعے کارکن لاڑکانہ جائیں گے

 لاہور (خبر نگار) بے نظیر بھٹو کی برسی27دسمبر کو لاڑکانہ میںمنائی جائے گی ۔برسی میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی لاہور کی صدر اور وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی کی قیادت میں 26دسمبر کو لاہور سے ایک سپیشل ٹرین کے زریعے پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنان برسی میں شرکت کے لئے لا ڑکانہ جائیں گے ۔برسی کی تیارےوں کے سلسلہ میں گذشتہ روز ثمینہ خالد گھرکی کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی لاہور کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپلز پارٹی لاہور کے تمام ڈسٹرکٹ و زونل صدورز نے شرکت کی۔ انتظامی کمیٹی کے انچارج لاہور کے جنرل سیکرٹری زکریا بٹ ہیں اور اس میں عابد صدیقی‘ میاں منظور‘ افنان بٹ‘ آصف ناگرہ‘ زاہد ذوالفقار خان اور طارق شبیر میو شامل ہیں۔ کھانے پینے کی کمیٹی کے انچارج زونل صدر عارف نسیم کشمیری ہیں انکے ساتھ شکیل میر چنی شامل ہیں جبکہ ایڈوانس کمیٹی کے انچارج حاجی اقبال ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...