ایم ڈی واسا کی جانب سے مسیحی ملازمین کیلئے 12 سو روپے کا کرسمس گفٹ

لاہور(خصوصی نامہ نگار) واسا کے ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرنے کے لئے سمری منظوری کےلئے وزیر اعلٰی کو جلد بھیجی جارہی ہے، جبکہ ملازمین کے مسائل کے حل کےلئے فوری حل کےلئے سی بی اے یونین کے ساتھ مل کر طریقہ کار وضع کیا جائے گا،یہ بات ایم ڈی واسا میاں محمد عبداللہ نے گزشتہ روز واسا پھول ےونین سی بی اے کے زیر اہتمام کرسمس کے حوالے سے واسا ہیڈ آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ اس موقع پر مسلم لیگ لاہور کے صدر ملک پرویز ، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، وائس چیئرمین واسا حاجی محمد شریف، معاون خصوصی طارق گِل کے علاوہ سی بی اے کے عہدیداران اور ہزاروں واسا ملازمین نے شرکت کی۔ ایم ڈی واسا نے سی بی اے کے مطالبے پر مسیحی ملازمین کو فی کس 1200روپے کرسمس گفٹ کی منظوری دی جبکہ 12مسیحی ملازمین کو بذریعہ قرعہ اندازی گفٹ دےئے گئے جبکہ ایک مسلمان واسا ملازم کو عمرے کی ٹکٹ دی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...