لاہور (لیڈی رپورٹر) کنیئرڈ کالج برائے خواتین میںہارٹی کلچر سوسائٹی کے زیر اہتمام فریش فلاور ارینجمنٹ ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی۔ اس موقع پرپاکستان فلورل آرٹ سوسائٹی کی سابق صدور سمیعہ سکندر اور ثمینہ سلطان نے طالبات کو تازہ پھولوں سے گھر کو سجانے کے حوالے سے تربیت دیتے ہوئے کہا کہ پھول قدرت کابہترین تحفہ ہیں اگر انہیں سلیقے سے سجا کررکھاجائے تو یہ آپ کی شخصیت کا اظہار اور تعارف بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر کو تازہ ہی نہیں خشک پھولوںکی مدد سے بھی آراستہ کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر وائس پرنسپل ڈاکٹر نگہت خان، ڈین آف آرٹس نسرین پاشا، ہارٹی کلچر سوسائٹی کی سربراہ شیباعالم، ایڈوائزر بشریٰ شیریں و دیگر بھی موجود تھیں۔
کنیئرڈ کالج برائے خواتین میں فریش فلاور ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد
Dec 19, 2012