تیونس (آن لائن) تیونس میں ہزاروں مشتعل افراد نے صدر منصف المرزوقی اور پارلیمنٹ کے سپیکر مصطفیٰ بن جعفر کی ایک جلسے میں تقاریر کے دوران ہنگامہ آرائی کی اور ان پر پتھراو¿ کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر اور سپیکر سیدی بوزید شہر میں انقلاب کی سالگرہ کی ایک تقریب میں موجود تھے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جونہی صدر جلسہ گاہ میں پہنچے وہاں موجود مشتعل افراد نے ان کےخلاف سخت نعرہ بازی شروع کردی اور صدر کی تقریر کے دوران انہوں نے صدر اور ان کے معاونین پر پتھراو¿ کیا اور اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا ۔