اسلام آباد (آئی این پی) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام سب پر لازم ہے۔ ایم کیو ایم اعلیٰ عدلیہ کیخلاف غیرجمہوری رویہ اختیار کرنے پر پرہیز کرے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غفور حیدری نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت پر الطاف حسین کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ایم کیو ایم کو اس فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔