اوول (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ٹور میچ میں جنوبی افریقہ اے کو 24 رنز سے شکست دیدی۔ نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ کپتان برینڈن میکولم نے 32 اور منرو نے 39 رنز بنائے۔ ریبٹ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ اے ٹیم 9 وکٹوں پر 116 رنز بنا سکی۔ وین جرسویلڈ 43رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہسیر اور میکلیگھن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔