لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خواجہ ادریس حیدر نے وزیراعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ پنجاب کی عزت کیلئے نیشنل گیمز کے انعقاد میں آرگنائزنگ کمیٹی سے تعاون کریں۔ پنجاب سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے ذاتی مفادات کیلئے میاں شہباز شریف کو گمراہ کر رہے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلہ میں صوبائی اولمپک کمیٹیوں پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔ صوبہ پنجا ب کی روایت کے مطابق آنے والے مہمانوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ پنجاب کی عزت پر کوئی حرف نہ آئے۔ چیف آرگنائزر سپورٹس پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب آئین و قانون کے منافی کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔ ہم نے لاءڈیپارٹمنٹ سے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی آئینی حیثیت بارے رائے مانگی ہے جس کی روشنی میں نیشنل گیمز کو سپورٹ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کھیلوں کے ایونٹس کے ہرگز خلاف نہیں۔ پاکستان اور پنجاب اولمپک کی حیثیت کے بارے میں ابہام موجود ہے جب تک انہیں دور نہیں کیا جاتا نیشنل گیمز سمیت کسی ایونٹ کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ دوسرے صوبوں سے جو مہمان نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے آئیں گے۔