میرپور بھٹو(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے میر پور بھٹو مےں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ پر مبنی جمہوریت کے دوستون انتظامیہ اور مقننہ رشوت خوری اور نا اہلی کے سےلاب مےں ڈوب جانے کی وجہ سے اب سارا بوجھ باقی بچی ہوئی عدلیہ کے اکلوتے ستون پر آن پڑا ہے۔عدالت عظمی بہت زیادہ مسائل سے منہ دے کر اپنی ذمہ داری سے زیادہ بوجھ اٹھا کر ملک کو بچاتی آرہی ہے لےکن عدالت کی فائل مےں موجود مےمو گےٹ والا مسئلہ ابھی باقی ہے جو کہ تمام مسائل سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ اس سے ملک سے غداری کا جرم ثابت ہو چکا ہے جس کی سزا آئین کے آرٹیکل نمبر6 کے تحت موت ہے۔مےمو کمےشن نے یہ ثابت کیا ہے کہ سابق سفیر حسےن حقانی نے امریکی جرنےلوں کو مےمو لکھ کر فوج، نیوکلئیر قوت اور دیگر اہم اختیارات پر قبضہ کرنے کی دعوت دی گئی اب عدالت عظمیٰ یہ فےصلہ کرے کہ اےسا خط کس کے کہنے پر لکھا گیا اور اس سے کس کا دفاع اور کس کو فائدہ پہنچا ہے۔
ممتاز بھٹو