کراچی پولیس نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں آپریشن کرتےہوئےدرجن بھر سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پرفائرنگ کے جواب میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

سہراب گوٹھ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ الآصف اسکوائر اوراس سے ملحقہ کچی آبادی میں کچھ مشتبہ افراد موجود ہیں، جو منگل کے روز پولیو ٹیم کی رضاکاروں کو قتل کرنے میں بھی ملوث ہیں،جس پر پولیس نے الآصف اسکوائراوراس سے ملحقہ کچی آبادی کا محاصرہ کرکے درجن بھر سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ان کے قبضے سے موٹرسائیکلیں، کاغذات اور پاسپورٹ تحویل میں لے لئے۔ آپریشن کے دوران صائمہ بینگلوز میں چھپے دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک شخص غیرملکی معلوم ہوتا ہے۔

آپریشن میں بیس سے زائد پولیس موبائلزاور چار بکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا۔ پولیس آپریشن دو گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

ای پیپر دی نیشن