امریکا اوراقوام متحدہ نے پاکستان میں انسدادپولیومہم کے ورکروں کوقتل کیے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔

Dec 19, 2012 | 22:01

خصوصی رپورٹر

واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے پاکستان میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے ورکرز پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے ان کا کہناتھا کہ امریکا کی ہمدردیاں ہیلتھ ورکرز کے ساتھ ہیں دنیا میں کہیں بھی صحت عامہ کے رضاکاروں پر حملے نا قابل قبول ہیں. انہوں نے کہا کہ کسی بھی خطے میں کشیدگی کے دوران ہیلتھ ورکرزکو غیرجانبدارسمجھنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے بھی ایک بیان میں ہیلتھ ورکرزپرحملوں کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ حملے ناقابل فہم اور نا قابل معافی ہیں جن کا کوئی جوازنہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیرمسعود خان نے بھی نیویارک میں بان کی مون سے ملاقات کی۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پاکستان ان واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے اورملک میں پولیوکے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مہم جاری رکھی جائے گی۔ مسعودخان نے کہاکہ بے گناہ ہیلتھ ورکرزکی ہلاکت بدقسمتی اور انتہائی افسوسناک ہے۔ صدرزرداری اور وزیراعظم راجاپرویزاشرف نے پولیوورکرز کی ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے اوراس غیرانسانی فعل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاہے۔

مزیدخبریں