اصغرخان کیس نےثابت کیا کہ پیپلزپارٹی کامینڈیٹ چھینا گیا وہ دور ختم ہوچکا،عوام جسے ووٹ دیں گے حکومت وہی بنائے گا۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

Dec 19, 2012 | 23:03

سٹی رپورٹر

ہری پورمیں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی سردار مشتاق کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اصغرخان کیس نےثابت کیا کہ پیپلزپارٹی کامینڈیٹ چھیناگیا اب وہ دور ختم ہوچکا ہے،چند ماہ میں انتخابات ہونے والے ہیں حکومت وہی بنائے گا جسے عوام ووٹ دیں گے۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے عوام کو ووٹ کا حق دیا اور انکی پارٹی عوام کےمفادات کی سیاست کرتی ہے۔ راجہ پرویز اشرف نےدعوٰی کیا کہ انکی جماعت کسی بھی چھوٹے

سے چھوٹے شہر میں لاکھوں افراد جمع کرسکتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ آج الزام لگانے اورایک دوسرے کو بدنام کرنےکی سازش ہورہی ہے۔ ٹی وی پروگرامزمیں آنے والےصرف ڈرائنگ روم کی سیاست کرتےہیں۔ ذوالفقارعلی بھٹونے تمام شہریوں کو برابر حقوق دیے، وہ غریبوں کی بات کرتے تھے اس لیے انہیں قتل کیا گیا۔

مزیدخبریں